پاکستانی وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثرانداز نہیں ہوسکتے، برطانیہ

نواز شریف کے قانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی، بیان

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستانی شہری کی ای میل پر جواب میں برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے جاری وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہوا۔نواز شریف کے قانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی۔برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین واضح ہیں، ہر مقدمے میں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔