موجودہ حکومت غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ،میر عبدالخالق بلوچ

پی ڈی ایم کی تحریک غیر سنجیدہ حکمرانوں سے نجات کا ذریعہ بنے گی،رہنما نیشنل پارٹی

اتوار 17 جنوری 2021 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) نیشنل پارٹی کے رہنما میر عبدالخالق بلوچ نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جو کہ غریب عوام پر ظلم کی انتہاء ہے۔نیشنل پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اسکی مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج کردیا ہے۔عوام کی نیندیں حرام ہوگئی ہے۔حکومت نے عوام کے خون کا قطرہ قطرہ نچوڑ کر زندہ لاش بنا دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے پونے تین سال میں ثابت کر دیا کہ اس میں حکومت کرنے کی اہلیت نہیںجس اپنی نااہلی کی وجہ سے ملک میں شدید اقتصادی بحران کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی حیثیت کو تباہ کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نااہل حکومت کے نااہل وزرا ء کی میڈیا میں بھڑک بازی اور طوفان بد تمیزی نے پاکستانی سماج میں اخلاقی رویوں کو تباہ کردیا ہے۔جو کسی بھی سماج کے لیے باعث ندامت ہے اگر اس کو محسوس کیا جائے۔لیکن ندامت کا احساس وہاں ہوتا ہے جہاں حیاء ہوتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی تحریک غیر سنجیدہ حکمرانوں سے نجات کا ذریعہ بنے گی۔اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو بروئے کار لائے گی

متعلقہ عنوان :