پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام (کل )ریلوے گرائونڈ گنج میدانی میں جلسہ عام ہو گا

اتوار 17 جنوری 2021 00:00

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام کل 17جنوری بروز اتوار دن 11بجے ریلوے گرائونڈ (گنج میدانی) میں جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نائب صدر محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ دودن کی مختصر وقت میں پارٹی ضلع ہرنائی نے جلسے کی تیاری شروع کیں اور شہر میں پارٹی جھنڈے ، وال چاکنگ ، بینرز لگانے ، اعلانات کے ذریعے عوام کو جلسے میں دعوت دینے کا سلسلہ جاری رہا ۔ پارٹی تمام عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پارٹی کے زیر اہتمام آج 17جنوری 2021بروز اتواردن گیارہ بجے ریلوے گرائونڈ (گنج میدانی) میں منعقد ہونیوالے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کریںاور پارٹی کے تمام عہدیداروں ، کارکنوں اور بہی خواہوں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ جلسے کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔