Live Updates

جعلی لیٹر کے ذریعے مجھ پرجھوٹا کیس بنایا گیا‘اس شخص کے دستخطوں کیئے گئے جو پاکستان میں ہی نہیں.ڈاکٹرشہبازگل

کیس عدالت میں ہے جس کے حقائق کا فیصلہ جلد عدالت کریگی‘سول کیس کو کریمنل پروسڈنگ کورٹ میں جان بوجھ کر بجھوایا گیا. وزیراعظم کے معاون خصوصی کی لاہور میں پریس کانفرنس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 16 جنوری 2021 22:40

جعلی لیٹر کے ذریعے مجھ پرجھوٹا کیس بنایا گیا‘اس شخص کے دستخطوں کیئے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مجھے پر ایک سیاسی بیان کو لے کرجھوٹا کیس بنانے کی کوشش کی گئی،میں نے26 ستمبر 2020کے پروگرام میں کسی کمپنی کانام نہیں لیا تاہم 29ستمبر کو جعلی لیٹر بنایا گیا کیونکہ وہ ایسے شخص کے دستخطوں سے بنایا گیا جو پاکستان میں نہیں تھے، 20ستمبر کو ایک اور لیٹر بنایا گیا اور میرے خلاف کریمینل پروسیڈنگ کے ساتھ کیس درج کرا دیا گیا حالانکہ عام طور پر ایسا کیس سول کورٹ میں جاتا ہے اور یہ جان بوجھ کر کریمینل پروسیڈنگ میں بھیجا گیا تاہم ےہ کیس معزز عدالت میں ہے جس کے حقائق کا فیصلہ جلد عدالت کریگی.

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ بعض لوگ پیچھے بیٹھ کر بہت سی چیزوں کی ڈوریاں ہلا رہے ہیں لیکن سچ قوم کے سامنے آئے گا اور پتہ چلے گا کہ کون کون حمزہ شہاز کے پیسے یہاں سے اکٹھے کیا کرتا تھا، کچھ لوگوں کو قد بڑا کرنے کا شوق اور خوشی ہوتی ہے حالانکہ ان کے باپ دادا خرید وفروخت کاکام کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جس موصوف نے یہ مقدمہ کیا کےا ان کی قابلیت صرف میٹرک ہے اوران کو ایک کمپنی نے منیجر آپریشنز لگایا ہوا تھا،سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے اور ہے تو کیا واقعی وہ آپریشنز رن کرتے تھے تو وہ کون سے آپریشنز رن کرتے تھے.

انہوں نے کہا کہ میٹرک تعلیم کوتو آج کل دفتر میں چائے پانی پلانے کی بھی نوکری نہیں ملتی تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان کو مقدمے کروانے کیلئے نوکری دی ہوئی تھی، ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے دوبارہ عدالتوںمیں فتح ثابت کرنے کی بات کی کہ انہوں نے قابل فخر کام کئے ہیں لیکن اصل میں ہمیشہ جوچیز انگریزی میں آتی ہے تو پہلے دن وہ فتح کا اعلان کرتے ہیں لیکن جب چینل اردو ترجمے کے ساتھ وہ چیز چلاتے ہیں تو پھر ان کو سمجھ آتی ہے.

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ نے نواز شریف کوجھوٹا اور چورکہا، مریم نواز، شہباز شریف قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ان کی بھینسں دس دس ارب کادودھ دیں گی تو لوگ مان جائیں گے، انہیں لگتا ہے کہ 15ہزار ملازمین کے اکاﺅ نٹ میں جعلی طریقے سے باہر سے پیسے آئیں تو لوگ مان جائیں گے، ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ یہ لوگ اب راولپنڈی کی طرف جا نے کا کہہ رہے ہیں لیکن ان کی سیاسی پیدائش تو راولپنڈی کی گودمیں ہو ئی تھی لیکن اب ان کی گود والی بات پوری نہیں ہو سکتی اب وہ سیاسی گور میں ہی جائیں گے ، یہ جو بھی کریں ان کو این آر او نہیں ملے گا اور براڈ شیٹ کو بھی ہم باقاعدہ طور پر لکھ رہے ہیں اگر ان سے کسی نے کمیشن مانگا ہے تو یہ بھی پتہ چل جائے گا اور ان کے پاس کوئی انفارمیشن ہے توہ بھی پتہ چلے گا.

انہوں نے کہا کہ قوم کو اب ہم نے حقائق بتانے ہیں بہت سی چیزیں سامنے آ چکی ہیں اور اب کریمنل پروسیڈنگ کا بھی رواج پڑ چکا ہے اس لئے شہزاد اکبر کو کہوں گا کہ وہ بھی سول کی بجائے کریمنل پروسیڈنگ میں جائیں ، شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ وہ موزوں لوگ میڈیا کے سامنے لائیں کیونکہ لیڈر چوری کی وجہ سے پیچھے چلے گئے. انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی خوشحالی کا نام ہے اب چور بھاگتے نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کی اجازت کا مطلب خریدوفروخت کو روکنا ہے میثاق جمہوریت میں بھی یہ شق موجود ہے لیکن آج یہ لوگ بھاگ رہے ہیں کیونکہ یہ خریدوفروخت کے ماہر ہی.

شہباز گل نے کہا کہ فارن فنڈنگ تحریک انصاف کے لئے پاکستانیوں نے کی اور تحریک انصاف کو توانائی دی البتہ وہ فارن فنڈنگ والے اور ہیں جنہوں نے اسامہ بن لادن سے فنڈنگ لی جس کاجواب ان کو دینا پڑے گا ، ہمیں جمہوریت نہ سکھائی جائے ، 1971میں آپ کی جمہوریت کی وجہ سے پاکستان ٹوٹا پاکستان توڑنے والے بھی آ پ اور دوبارہ چوروں کے ساتھ مل کر الےکشن کمیشن پاکستان پر حملہ آور ہیں.

انہوں نے کہا کہ آپ نے سلامتی کے اداروں پر حملہ کےا لیکن آپ جو بھی کرلیں ناکامی آپ کا مقدر ہے صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کی سیاست پر شب خون مارا جا چکا ہے شہباز شریف کنفیوژڈرائیور ہیں جو اوورٹیک کرتے ہوئے آگے پیچھے ہو جاتے ہیں شہباز شریف کو اب پارٹی کے ہاتھوں سے دستبردار کیا جا چکا ہے. انہوں نے کہاکہ ملک دشمن بیانیہ آنے کے دوران غلطی کی ایک سوال کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ تحرےک انصاف کے دور میں صوبہ پنجاب میں 666بڑے 70ملین مربع فٹ کے تعمیر کے منصوبے منظور کئے گئے جبکہ سندھ میں صرف 17منصوبے منظور کئے گئے اور 10ہزار مربع فٹ کے اوپر 33ملازمتیں نکلتی ہیں انہوں نے کہا کہ ملائیشیامیں پی آئی ا ے کے روکے جانے والے طیارے کو 12سال پہلے لیز پر لیا گیا پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے طیارے گراﺅنڈ رہے ہیں توپوری دنیا کی لیزکمپنیوں سے ریلیف مل، پی آئی اے نے بھی یہ ریلیف مانگا ، بدقسمتی سے یہ بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو طیارہ روک لیا گیا اس معاملے میں پی آئی اے نے خزانے میں پےسہ بچانے کی کوشش کی اور وہ یہ مقدمہ لڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پوری دنیا کوجیسے ریلیف ملا ہمیں بھی ملے اس کام کی تعریف کرنی چاہیے.


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات