سعودی عرب کا بہت جلد دوبارہ دوحا میں اپنا سفارتخانہ جلد کھولنے کا اعلان

اتوار 17 جنوری 2021 13:20

سعودی عرب کا بہت جلد دوبارہ دوحا میں اپنا سفارتخانہ جلد کھولنے کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) سعودی عرب نے قطرکے دارلحکومت دوحا میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ضروری امور کی تکمیل کے بعد سعودی عرب کا سفارتخانہ دوحا میں دوبارہ کام شروع کر دے۔یہ سفارتخانہ ساڑھے برس قبل خلیج تعاون کونسل کے فیصلے کے نتیجے میں سفارتی بائیکاٹ کے موقع پر بند کیا گیا تھا۔ العلا میں ہونے والے تنظیم کے حالیہ اجلاس میں قطر کا سیاسی، سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مختلف شعبوں میں تعلقات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :