نوشکی ،بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کیخلاف عوامی حلقوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 17 جنوری 2021 17:00

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) نوشکی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کے خلاف عوامی حلقوں کی جانب سے میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرین سے میرخورشید جمالدینی نذیر بلوچ حافظ عبداللہ گورگیج مولوی محمد قاسم مینگل اور کامریڈ جمیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو حکمرانوں نے پنجرے میں بند کردیا ہے وسائل سے مالا مال سرزمین بلوچستان کے عوام کو زندگی کی تمام سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے نوشکی میں عوام کو بجلی نہیں جبکہ فورسز کے کیمپ میں چوبیس گھنٹے بجلی کی سہولت موجود ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والی بجلی کو دوسرے صوبوں کو دی جارہی ہیں انڈیا کے باڈر پر لوگوں کو سوئی گیس کی سہولت دی گئی ہے جبکہ سوئی گیس کے مالک اس سہولت سے محروم ہیں موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کو مہنگائی بیروزگاری بدامنی بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے زریعے زلیل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے سیندک کیسونا چاندی لوٹ مار کے زریعے چائنا منتقل کیے جارہے ہیں جبکہ سیندک کے مقامی ملازمین کی زندگی کو اجیرن بنا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاج عوامی تحریک کا آغاز ہے اگر واپڈا حکام نے عوام دشمن پالیسیوں کو ترک نہیں کی اور بجلی کو بحال نہیں کیا گیا تو نوشکی کے عوام گریڈ اسٹیشن کا گھیراو کرینگے وزیر اعظم اور وزیر اعلی عوام کو انکا حق اور انصاف کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔