قومی اسمبلی کے اِن کیمرہ سیشن میں جے یوآئی (ف)کی فارن فنڈنگ کا ذکر
جنرل شجاع پاشا نے مولانا فضل الرحمان کے باربار بولنے پر کہا کہ میں چپ ہوں، لیبیا کا نام نہیں لینا چاہتا، وہاں کے فنڈز کا ذکر نہیں کرنا چاہتا،جس کے بعدپورے سیشن میں مولانا فضل الرحمان خاموش رہے۔سابق رکن قومی اسمبلی ایاز میرکا الزام
ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 جنوری 2021 18:40
(جاری ہے)
ایک قصہ ہے ، میں رکن قومی اسمبلی تھا، تب ایک قومی اسمبلی کا ان کیمرہ مشترکہ سیشن ہوا تھا، اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا کو کہاگیا کہ جوائنٹ سیشن کو بریفنگ دیں، وہاں پر مولانا فضل الرحمان حسب روایت حسب عادت چڑھ گئے، انہوں نے کہا کہ میں چپ ہوں،کچھ کہنا نہیں چاہتا، میں لیبیا کا نام نہیں لینا چاہتا، وہاں کے فنڈز کا ذکر نہیں کرنا چاہتا، اگر نہیں کررہا تو یہ ادب ہے، اس کے بعد سارے سیشن میں مولانا فضل الرحمان کے لبوں سے ایک لفظ نہیں نکلا، میرے ساتھ والے ارکان اسمبلی سے گواہی لے لیں، اس لیے ہر جماعت فارغ ہوجائے گی۔
اگر ساری جماعتیں فارغ ہوگئیں تو پھر کون آئے گا؟پھر وہی آئیں گے جن کے بارے کہا جاتا ہے چار مارشل لاء لگے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس فنڈز دینے والے 40 ہزار ناموں کی تفصیلات موجود ہیں، یہ ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں، اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو جواب دینا پڑگیا کہ انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے تاحال اسکروٹنی کمیٹی کو جواب ہی نہیں دیے، ان جماعتوں نے ملک کو اپنی جاگیر بنا رکھا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.