المصطفیٰ جیسے سماجی ادارے برسوں سے تعلیم وصحت سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں اپنا بھر پورکرداراداکررہے ہیں ، حاجی حنیف طیب

کراچی کے علاوہ کورونا وائرس حید رآبادمیں بڑھتا جارہاہے اس کیلئے عوام کوبتائی جانے والی احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیے

اتوار 17 جنوری 2021 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہمیں جو مسائل ومشکلات درپیش ہیں ان کے حل کیلئے المصطفیٰ جیسے سماجی ادارے برسوں سے تعلیم وصحت سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں اپنا بھر پورکرداراداکررہے ہیں وہ حیدرآبادکی معروف روحانی ،سماجی وکاروباری شخصیت الحاج گلشن الٰہی کی رہائش گاہ پر شہرکی ممتازشخصیات سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر ادریس عبدالغفار،معین خان ،ملک عبدالغفارسعیدی،سید اشرف علی رضوی،پروفیسر سعید احمدانجم ،اقبال محمودی،جاویداقبال،عبدالستارسومرو،احسن ناگڑودیگر بھی موجودتھے حاجی حنیف طیب نے کہاکہ حیدرآبادسمیت سندھ بھر میں سماجی کاموں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے مخیر حضرات کوتعاون کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

حاجی گلشن الٰہی نے المصطفیٰ کی سماجی سرگرمیوں کیلئے جگہ کی پیش کش کرتے ہوئے کہاکہ میں المصطفیٰ کے ساتھ تعاون کروں گا کیوں کہ حیدرآبادمیں المصطفیٰ جیسے اداروں کی سخت ضرورت ہے یہاں غریب ذدہ افراد،تعلیم اورصحت کے میدان میں بہت پیچھے ہیں جنہیں غیر سرکاری اداروں کی کوششوں سے آگے لایا جاسکتا ہے۔ انہوںنے حاجی حنیف طیب اورالمصطفیٰ کی خدمات کو مثالی قراردیتے ہوئے کہاکہ میں اپنے رفقا کے ساتھ مل کر المصطفیٰ کو حیدرآبادمیں مضبوط کرنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔

حاجی حنیف طیب کا مزید کہناتھا کراچی کے علاوہ کورونا وائرس حید رآبادمیں بڑھتا جارہاہے اس کیلئے عوام کوبتائی جانے والی احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیے،علماء کرام اپنی مساجد کے ذریعے بھی اس سلسلے میں اپنا کرداراداکرسکتے ہیں۔