فیصل آباد ،ملازمت چھوڑنے پر نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی

اتوار 17 جنوری 2021 20:10

فیصل آباد ،ملازمت چھوڑنے پر نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) فیصل آباد میں ملازمت چھوڑنے پر نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں پیش آیا ہے جہاں ملازمت چھوڑنے پر نوجوان کو جانوروں کے ساتھ زنجیروں سے باندھ دیا گیا اور تشدد بھی کیا گیا،ملزمان نے نوجوان کا سر بھی مونڈھ ڈالا اور ویڈیو بناکر وائرل کردی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے ایک ہفتے بعد پولیس نے درخواست پر 5 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان شہزاد قریبی گاؤں میں وڈیرے اشتیاق شاکا کے پاس ملازمت کرتا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :