Live Updates

) آج کراچی کا فیصلہ سن اور دیکھ لو، پھر فیصلہ کرو کہ ہمیں صحیح گنتے ہو یا ہم آئیں گنتی کروانی ،سید مصطفی کمال

& آج کی ریلی اور مظاہرہ ایک ٹریلر ہے، مردم شماری ٹھیک نہیں کرائی گئی تو ہم شہر بند کردینگے ۳شہر بھر میں جگہ جگہ مطالبہ منظور ہونے تک دھرنا دے کر بیٹھ جائیں گے، حکمرانوں کا چلنا پھرنا دوبھر کردیں گے ژ* مردم شماری درست ہوگئی تو سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہوجائیگا حکمرانو ایک درست یوٹرن لو، تمہارے سارے یوٹرن معاف، چیف جسٹس پاکستان خدا کے واسطے مردم شماری پر نوٹس لے لیں، نادرا کا ریکارڈ اور الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ منگوالیں سب سامنے آجائے گا ، چیئرمین پی ایس پی کا احتجاجی ریلی سے خطاب

اتوار 17 جنوری 2021 22:15

؂کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پی ایس پی کی احتجاجی ریلی میں حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی کا فیصلہ سن اور دیکھ لو، پھر فیصلہ کرو کہ ہمیں صحیح گنتے ہو یا ہم آئیں گنتی کروانی آج کی ریلی اور مظاہرہ ایک ٹریلر ہے، اگر مردم شماری ٹھیک نہیں کرائی گئی تو ہم شہر بند کردینگے، شہر بھر میں جگہ جگہ مطالبہ منظور ہونے تک دھرنا دے کر بیٹھ جائیں گے، حکمرانوں کا چلنا پھرنا دوبھر کردیں گے۔

ہمیں ہمارا حق دو، ستر سالوں سے ریاست ہمیں گننے سے ڈر رہی ہے، میں خاموش نہیں رہوں گا، آخری سانس تک لڑوں گا، مصطفیٰ کمال پیچھے ہٹنے سے انکار کرتا ہے کیونکہ تم پاکستان کی معاشی شہ رگ میں احساس محرومی بڑھا کر کل کے دہشتگرد آج پیدا کررہے ہو اور پھر جب وہ مایوسی کا شکار ہوکر کوئی قدم اٹھائے گا تو تم انکاؤنٹر کرنا شروع کردو گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کو یہ جعلی مردم شماری سوٹ کرتی ہے، وہ کبھی ٹھیک مردم شماری نہیں کرائے گی کیونکہ اگر مردم شماری درست ہوگئی تو سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہوجائیگا۔

پیپلزپارٹی کی وجہ سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت چل رہی ہے۔ عمران خان نے شہر میں تنکے برابر کام نہیں کیا لیکن مصطفی کمال نے وزیر اعظم کو کبھی سلیکٹڈ اور نااہل نہیں کہا، پی ڈی ایم کے جلسوں میں کھڑے ہوکر آپ پر لعن طعن نہیں کی، تحریک انصاف سندھ کی لیڈر شپ عمران خان سے مخلص نہیں پھر عمران خان نے چوروں کو اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے جو سب کا کام لگا چکے ہیں، کل زرداری انکو دو وزارتیں دے گا تو ان کے ساتھ مل کر آپ پر تبرا بھیج رہے ہوں گے، عمران خان صاحب آپ کن لوگوں کے چکر میں آگئے ہیں مردم شماری کی منظوری کا فیصلہ واپس لیں، حکمرانو ایک درست یوٹرن لو، تمہارے سارے یوٹرن معاف۔

میں چیف جسٹس پاکستان سے کہتا ہوں خدا کے واسطے مردم شماری پر نوٹس لے لیں چیف جسٹس صاحب نادرا کا ریکارڈ اور الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ منگوالیں سب سامنے آجائے گا ، ووٹر لسٹ میں لوگ زیادہ ہیں مردم شماری لسٹ میں لوگ کم ہیں۔ وزیراعظم ناجائز مردم شماری کو جائز قرار نہ دیں، ہم اس مردم شماری کو متنازع قرار دینے کا ہی مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ اگر ایسا نا ہوا تو آنے والی سات نسلوں کو بھی صحیح نہیں گنا جاسکے گا۔

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم دونوں نے کراچی کے عوام کا سودا کیا ہے، پھر کہتے ہیں کہ ہم تو سپریم کورٹ میں گئے ہیں، یہ کس کو پاگل بنا رہے ہیں پہلے متنازع مردم شٴْماری منظور کرواتے ہیں پھر سپریم کورٹ جانے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔ نادرا کا ریکارڈ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے بیان گواہ ہیں کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے ،تین سال سے جس متنازعہ مردم شماری کو قانونی شکل نہیں دی گئی اس متنازعہ مردم شماری پر وفاقی کابینہ نے تصدیق کی مہر لگادی ، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو ہزاروں ارب ملے لیکن کراچی سمیت سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے، کراچی کو دنیا کا بدترین شہر بنا دیا ہے، پیپلز پارٹی سے امید نہیں ہے کہ وہ انقلاب لائے گی صوبے کی تباہی میں خود پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے،چالیس سال سے مسلک اور رنگ نسل کہ بنیاد پر کراچی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے اختتام کا وقت آگیا ،تعلیم روزگار پانی چھینا گیا شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیا ہم خاموش رہے ،بجلی گیس چھین لی مہنگائی کا بم گرایا گیا، ٹرانسپورٹ کا نظام نہ دیا ہم خاموش رہے لیکن اب کراچی خاموش نہیں رہے گا،تین کروڑ عوام کراچی کا ایک ایک بچہ نوجوان بزرگ اور خواتین حکمرانوں کر پکڑ کر خود کو گنوائیں گے، اللہ نے اب شہر کی رکھوالی پی ایس پی کو دی ہے، کراچی ملک کی معاشی شہہ رگ ہے کراچی شہر میں سندھ صوبے کے 50 فیصد لوگ بستے ہیں اگر مردم شماری ٹھیک ہو تو کراچی کی آبادی 55 فیصد ہوتی ہے اب ایک خاموش انقلاب آرہاہیلوگ ظالموں کے چنگل سے نکل کر شہروں میں آرہے ہیں،سندھ کے گوٹھوں میں 30 فیصد اور 70 فیصد شہروں میں ہیں سندھ کے 80 فیصد حکمران دیہی سندھ سے جیت کر آتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے متنازع مردم شماری کی حتمی منظوری کیخلاف 17جنوری 2021 اتوار کو کراچی پریس کلب تک عظیم الشان احتجاجی ریلی اور مظاہرے کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا ایم کیو ایم جس دن حکومت سے الگ ہوئی اسی دنسب کے سب گرفتار ہوجائیں گے، پکڑے گئے دہشتگروں نے خالد مقبول صدیقی کا نام جے آئی ٹی میں لیا کہ دہشتگردی کی تربیت کے لیے بھارت لیجانے والے خالد مقبول تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات