مولانا کو چئیرمین سینیٹ بننے کے لیے ’پیزا‘ زیادہ کھانا پڑے گا

اگر مولانا فضل الرحمن کو چئیرمین سینیٹ بننا ہے تو پھر راولپنڈی بھی بہت جانا پڑے گا۔ ظفر ہلالی کا دلچسپ تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جنوری 2021 12:33

مولانا کو چئیرمین سینیٹ بننے کے لیے ’پیزا‘ زیادہ کھانا پڑے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2021ء) جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو سینیٹر اور پھر چئیرمین سینیٹ بنانے کی باتیں زیر گردش ہیں۔اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ بننے کے لیے مولانا کو بہت بار راولپنڈی جانا پڑے گا۔مولانا کو چئیرمین سینیٹ بننے کے لیے پیز بھی زیادہ کھانا پڑے گا۔

اسی پر دلچسپ تجزیہ پیش کرتے ہوئے صحافی عمران یعقوب نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمن چئیرمین سینیٹ بن جاتے ہیں تو پھر وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت بیرون ملک دورے پر نہیں جائیں گے کیونکہ اس صورت میں مولانا فضل الرحمن صدر ہوں گے۔
۔اسی حوالے سے صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو سینیٹ انتخابات کے لیے ان لوگوں نے ہی راضی کیا ہے جو انہیں کہتے تھے کہ آپ کے بغیر ریاست کا تصور ممکن نہیں،آپ کے بغیر حکومت مکمل نہیں ہوتی،آپ کے بغیر پارلیمنٹ مکمل نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

اگر کل کو قومی اسمبلی کے الیکشن ہوتے ہیں اور آپ دوباری الیکشن نہیں جیت پائے تو پھر کیا کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کو کہا گیا کہ اب آپ کو سینیٹر بنایا جائے گا۔سینیٹر بنانے کے بعد اگر مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کے سینیٹرز زیادہ ہو جاتے ہیں تو پھر آپ کو چئیرمین سینیٹ بنانے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔مولانا فضل الرحمن ان دونوں بہت متحرک ہیں،انہیں یقین دلایا جا رہا ہے کہ بس آپ ہی سب کچھ ہیں۔

مولانا کو کہا گیا ہے کہ پہلے آپ کو سینیٹر اور پھر چئیرمین سینیٹ بنایا جائے گا۔ لیکن ایک بات بتا دوں کہ مولانا کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو جائے گا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ اگر مولانا سینیٹر بن جاتے ہیں تو وہ پارلیمنٹ کا حصہ بن جائیں گے اور پھر وہ وہاں پر شور شرابا بھی ڈال سکیں گے۔مولانا فضل الرحمن اب مکمل طور پر پر امید ہیں اسی لیے وہ فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں۔ رانا عظیم نے مزید بتایا کہ شہباز شریف کو سائیڈ لائن کر کے مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔