میگا پراجیکٹس کو مؤخر کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا انتہائی ناگزیر ہے۔ خواجہ رمیض حسن

جنرل باجوہ کی بہترین عسکری حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان دفاعی لحاظ سے 10طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہوا۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2021 13:00

میگا پراجیکٹس کو مؤخر کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا انتہائی ناگزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہمیگا پراجیکٹس کو مؤخر کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا انتہائی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائ نے پسے ہوئے طبقات میں مایوسی اور بے چارگی کی فضا کو جنم دیا۔ عام آدمی کی معیشت اس کو دو وقت روٹی اور بنیادی ضروریات زندگی میسر ہونے تک ہی محدود ہے اسے درآمدات و برآمدات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی بہترین عسکری حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان دفاعی لحاظ سے 10طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہوا۔

متعلقہ عنوان :