ہائیکورٹ نے قتل کے دوملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا

پیر 18 جنوری 2021 13:29

ہائیکورٹ نے قتل کے دوملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) لاہورہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے دوملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم اختر علی اور شیر علی کی اپیل پر سماعت کی ۔اپیل میںموقف اپنایا گیا کہ مدعی چشم دید گواہ نہیں ہے، ملزموں کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ،پراسیکیوشن اپیل کنندگان ملزموں کے خلاف الزام ثابت نہیں کرسکے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو بری کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :