سرگودھا‘سرکاری زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام‘واردات کا مقدمہ درج‘ مرکزی ملزم گرفتار

پیر 18 جنوری 2021 13:42

سرگودھا‘سرکاری زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام‘واردات کا مقدمہ درج‘ مرکزی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) سرگودھا پولیس نے سرکاری زمین پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا کر واردات کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم نذر محمد کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ کڑانہ کے چک 54 جنوبی میں دو بھائیوں نذر محمد، غلام حسین وغیرہ نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ قبرستان کی مختص اراضی پر قبضہ کے لئے بے حرمتی کرتے ہوئے چار دیواری کو مسمار کر کے جنازہ گاہ پر مویشی باندھ کر قبرستان اراضی پر ٹریکٹر چلا دیا جس سے منع کرنے پر مسلح ملزمان نے ہوائی فائرنگ کر دی اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر حکام کے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرنے پر سرگودھا پولیس نے سرکاری رقبہ پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا کر ملزمان کے خلاف قبرستان پر قبضہ کی کوشش اور بے حرمتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم نزر محمد کی فوری گرفتاری کر دعویٰ کر دیا اور بتایا کہ سرکاری رقبہ پر قبرستان بنایا گیا ہے اس واقعہ پر ڈی پی او ذوالفقار احمد کا کہنا ہے کہ ناجائز قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :