سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقہ نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2021 13:37

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقہ نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2021ء) : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عثمان علی اور وحید لشتئی شامل ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے۔ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد آئی ای ڈیز بنانے کے بھی ماہر تھے۔ دہشتگرد بارودی سرنگوں کے ماہر اور دہشتگردوں کو تربیت دینے کے بھی ماہر تھے۔ دہشتگرد عثمان کیپٹن عمر چیمہ اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔