رشوت اورغبن کے جرم میں سام سنگ کے مالک کو ڈھائی سال قیدکی سزا

پیر 18 جنوری 2021 14:55

رشوت اورغبن کے جرم میں سام سنگ کے مالک کو ڈھائی سال قیدکی سزا
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) جنوبی کوریا میں الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے وارث لی جے یونگ کو رشوت اور غبن کے جرم میں ڈھائی سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لی جے یونگ کو فوری طور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہے سے متعلق بدعنوانی کا معاملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق سام سنگ نے سیاسی مراعات اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے سابق صدر پارک کی ایک قریبی دوست کی کمپنی کو بہت بھاری رقم ادا کی تھی۔ لی جے یونگ کا شمار میموری چپس اور اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی سام سنگ کے اہم ترین فیصلے کرنے والے چوٹی کے رہنما میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :