ٹرمپ کے چین کے خلاف مزید سخت اقدامات،ہواوے پر پابندی کا عندیہ

پیر 18 جنوری 2021 14:55

ٹرمپ کے چین کے خلاف مزید سخت اقدامات،ہواوے پر پابندی کا عندیہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے خلاف مزید سخت اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی مواصلات کے لیے ساز و سامان تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہوا وے مزید پابندیوں کا نشانہ بن سکتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ہوا وے کے امریکی شراکت داروں، جیسا کہ چپ ساز کمپنی انٹل سے کہا کہ وہ چند مخصوص لائسنس منسوخ کر دیں۔ ساتھ ہی اس چینی کمپنی کو سپلائی کے لیے موصول ہونے والی درجنوں درخواستوں کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔