جرمنی میں لاک ڈان سخت تر کرنے اور رات کا کرفیو نافذ کرنے پر غور

ریاستی وزرائے اعلی،چانسلر میرکل کے ساتھ آج لاک ڈائون میں مزید سختی کے حوالے سے صلاح و مشورہ کریں گے

پیر 18 جنوری 2021 14:55

جرمنی میں لاک ڈان سخت تر کرنے اور رات کا کرفیو نافذ کرنے پر غور
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) جرمنی کی وفاقی اور ریاستی حکومتیں نئے اور تبدیل شدہ کورونا وائرس کے پھیلا کی روک تھام کے لیے ملک گیر سطح پر رات کے کرفیو کے نفاذ پر غور کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جرمن چانسلر کے دفتر سے موصول ہونے والی اطلاعات سے سامنے آئی ہے۔ رات کے کرفیو کے بارے میں تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ یہ کب سے نافذ العمل ہوگا یا یہ کہ ایسا کسی خاص صورتحال کے بعد ہو گا۔ منگل کو جرمنی کے ریاستی وزرائے اعلی جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ لاک ڈان میں مزید سختی کے حوالے سے صلاح و مشورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :