کورونا وائرس ویکسین سے ہلاکتوں پر پریشان نہیں: نارویجیئن حکام

ہمیں اندازہ تھا کہ شدید علیل افراد کیلئے ویکسین کے نتائج بدترین ہوسکتے ہیں، اسٹینر میڈسن

پیر 18 جنوری 2021 14:55

کورونا وائرس ویکسین سے ہلاکتوں پر پریشان نہیں: نارویجیئن حکام
اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کے ڈائریکٹر اسٹینر میڈسن نے کہاہے کہ ناروے میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا کی تیار کردہ امریکی کمپنی فائرز کی ویکسین لگانے سے 29 معمر شہریوں کی ہلاکت سے پریشان نہیں۔ہمیں اس ویکسین کے نتائج کا اندازہ تھا ، ویکسین ہر عمر کے افراد کے لیے مختلف نتائج رکھتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹینر میڈسن نے بتایاکہ ہمیں اندازہ تھا کہ شدید علیل افراد کیلئے ویکسین کے نتائج بدترین ہوسکتے ہیں۔ناروے میں کورونا سے بچا کے لیے صرف امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔ویکسین لگوانے کے بعد پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں۔ویکسین لگوانے کے بعد ہلاک ہونے والے معمر شہریوں سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔

(جاری ہے)

نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسی علامات دیکھنے میں آئی تھیں۔ناروے میں جن افراد کی اموات ہوئی ہیں اس پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اموات کب اور کیسے ہوئیں نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کا کہنا تھاکہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اورتمام اموات اسی ویکسین کو لگوانے کے بعد ہوئی ہیں۔