پہلی ششماہی میں برآمدات میں5.09فیصد اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ وسیم چاولہ

حکومت صنعتی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی لائے ‘چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 18 جنوری 2021 14:58

پہلی ششماہی میں برآمدات میں5.09فیصد اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور محمد وسیم چاولہ نے رواں مالی سال کی پہلس ششماہی میں مجموعی قومی برآمدات میں 5.09فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق جی مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران مجموعی قومی برآمدات کا حجم 12.110ارب ڈالر تک بڑھا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبرمیں برآمدات سی11.524ارب ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں قومی برآمدات میں0.586ارب ڈالر یعنی 5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ممتاز صنعتکار و سینئر وائس چیئرمین مسعود نظامی نے کہا کہ جای مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات7.79فیصدتک بڑھنے سے صنعتی و برآمدی شعبہ ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ انہوںنے کہا کہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے اور راہ میٹیریل اور ایکسپورٹ پر ڈیوٹیوں کا خاتمہ کیاجائے تاکہ برآمد کنندگان دلجمعی ، یکسوئی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین محمد عدیل بھٹہ کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمد وسیم چاولہ نے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے ان میں کمی کرے کیونکہ مشکل ترین حالات میں صنعتی شعبہ نے ملکی برآمدات بڑھانے اپنا اہم کردار ادا کیا ،حکومت مراعات دے تو صنعتی شعبہ برآمدات میں اضافہ کے تسلسل کو برقرار رکھیں گا ۔