کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پیر 18 جنوری 2021 15:08

کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میںلیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی فول پروف سکیورٹی کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔کیپٹن صفدر کی وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔معاون وکیل نے کہا کہ جہانگیر جدون الیکشن کمیشن کے سکروٹنی کمیٹی میں مصروف ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔