مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی

پیر 18 جنوری 2021 15:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںبھارتی فوج کے ایک افسر نے آج ضلع کپواڑہ میں خودکشی کر لی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی جموںوکشمیر رائفلز کے میجر نے ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 489ہوگئی ہے ۔ادھر بھارتی فوج کے ایک عہدے دار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :