Live Updates

154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 154 ارکان اسمبلی کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جنوری 2021 15:36

154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2021ء) :الیکشن کمیشن نے 154 ارکان اسمبلی کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر اسمبلی رکنیت معطل کر دی،معطل ارکان قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔ ۔تفصیلات کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے پر 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی۔سینیٹ کے 3، قومی اسمبلی کے 48، پنجاب اسمبلی کے 52 ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی۔

سندھ اسمبلی کے 19، خیبرپختونخوا 26 ، بلوچستان کے 6 ارکان شامل ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک، کامران مائیکل،شیخ روحیل اصغر، مہناز اکبر، علی زیدی،محسن داوڑ، خالد مقبول صدیقی، فہمیدہ مرزا کے نام بھی رکنیت معطل کیے جانے والے ارکان اسمبلی میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مائزہ حمید، شیزا فاطمہ ، اویس لغاری، حسنین علی مرزا، تیمور تاپلور، یار محمد رند ، شوکت یوسفزئی ،کامران بنگش کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کے گئے نوٹیفیکشین کے مطابق معطل ارکان قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 15جنوری کے بعد اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے والے اراکین کے اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا کہا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 14سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کئے ہیں ،جس میں بعض وزراء بھی شامل ہیں تاہم مسلم لیگ (ن)، اے این پی ، جے یو آئی (ف) ، پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اراکین مستعفی ہو چکے ہیں جس کے باعث ان اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے اثاثوں کے گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے گئے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات