آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے گورننگ باڈی نے 17 مختلف کمیٹیوں کی منظوری دے دی ‎

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے گورننگ باڈی کی 17ذیلی کمیٹیوں کی منظوری دی ہے ہر کمیٹی کا چیئرمین ممبر گورننگ باڈی ہوگا، یہ کمیٹیاں آرٹس کونسل میں مختلف شعبہ جات کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے آرٹس کونسل کی مثبت سرگرمیوں کو ترقی دینے کا کام سرانجام دیں گی

پیر 18 جنوری 2021 17:20

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے گورننگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے گورننگ باڈی کی 17ذیلی کمیٹیوں کی منظوری دی ہے ہر کمیٹی کا چیئرمین ممبر گورننگ باڈی ہوگا، یہ کمیٹیاں آرٹس کونسل میں مختلف شعبہ جات کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے آرٹس کونسل کی مثبت سرگرمیوں کو ترقی دینے کا کام سرانجام دیں گی،

گورننگ باڈی کا اجلاس صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں مندرجہ ذیل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں آیا جس میں طلعت حسین (ڈرامہ کمیٹی)، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد(میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر)، کاشف گرامی(اسپیشل ایونٹ کمیٹی)، قدسیہ اکبر(فائن آرٹس کمیٹی)، منور سعید(آرٹسٹ لائژن اینڈ پروڈکشن کمیٹی)، محمد اقبال لطیف(لائبریری کمیٹی)، نورالہدیٰ شاہ(پرفارمنگ آرٹس کمیٹی)، عنبرین حسیب عنبر(شاعری۔

(جاری ہے)

لٹریری کمیٹی) ، سید سعادت علی جعفری(اسٹیج شو کمیٹی)، محمد بشیر خان سدوزئی(میڈیااینڈ پبلی کیشن کمیٹی)، نصرت حارث(الیکٹرانک میڈیا کمیٹی)، محمد ایوب شیخ(فوک اینڈ ہیرٹیج کمیٹی) جبکہ اختیاری ممبران میں شکیل خان (ٹاک شو کمیٹی)، عظمیٰ الکریم(یوتھ کمیٹی)، چاند گل شاہ(وومن امپاورمنٹ کمیٹی)، اخلاق احمد(فکشن۔لٹریری کمیٹی) ، عرفان اللہ خان(ایڈمنسٹریشن کمیٹی) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :