معروف پنجابی مصنف کرامت مُغل کا نیا ناول”پروفیسر“ شائع ہو گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2021 17:54

معروف پنجابی مصنف کرامت مُغل کا نیا ناول”پروفیسر“ شائع ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء) پنجابی زبان کے نقاد،محقق،افسانہ نگار اور ایڈیٹر ”رویل“ کا نیا ناول ”پروفیسر“ شائع ہو چُکا اے۔اس ناول میں جدید تکنیکی انداز میں ناول کے ابواب کی تقسیم کی گئی ہے ایک کہانی میں کئی کہانیاں ہیں اور کئی کہانیوں میں ایک کہانی ملتی اے۔

(جاری ہے)

یہ ناول ایک پروفیسر کی زندگی کے واقعات کے گرد گھومتا ہے جس میں کئی رنگ قاری کے سامنے آتے ہیں۔پنجابی فکشن میں یہ ناول ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہو گا۔اس کتاب کو رویل پلیکشنز لاہور نے شائع کیا ہے ناول کے کُل صفحے128ہیں۔اس سے قبل کرامت مُغل کے پانچ افسانوی مجموعے اور کئی ایک تنقیدی کتب شائع ہو چُکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :