پاکستان کوکورونا نے کم عمران خان وائرس نے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، شازیہ مری
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے ڈرتی ہے، اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی نااہل حکومت ثابت ہوگی،رہنما پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ جلد عوام کو ان حکمرنوں سے نجات دلائیں گے،کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 18 جنوری 2021 19:08
(جاری ہے)
ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جس سے عوام کو نقصان ہوگا۔
حکومت عوام کے لیے ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت صرف عمران خان کو سہولیات دینے کے لیے ہے۔ خان صاحب کا بنی گالا کا گھر ریگیولرائیز کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ بی آرٹی پشاور 41 ارب سے شروع ہوا اور اب بھی نامکمل ہے۔ یہ منصوبہ کورٹ میں جاتا ہے تو ان کے لئے مسئلہ ہوگا۔شازیہ مری نے کہا کہ روز چار چار وزرا ساتھ بیٹھ کر پی ڈی ایم کو چور چور کہتے ہیں۔ کتنے ادارے تباہ کئے گئے۔ اسٹیل مل سمیت کئی اداروں سے ہزروں لوگ بیروزگار ہوئے۔ پی ٹی وی اور پی آئی اے کا جو حال انہوں نے کیا وہ قابل مذمت ہے۔ ملائیشیا میں جو ہوا اب تو ہنسی بھی نہیں آتی۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ کہتے ہیں بہتر خارجہ پالیسی کی وجہ سے جہاز تو قبضے میں لیا گیا پر مسافر چھوڑ دیئے گئے۔ سب پچھلی حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے۔ خان صاحب نے نوے دن میں حالات بہتر کرنے کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزرا کی نالائقیوں پر بھی ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا۔ ابھی پی ڈی ایم، ڈی چوک نہیں پہنچی پر وہاں روز مظاہرے ہوتے ہیں۔ کبھی ہیلتھ ورکرز تو کبھی کوئی اور ایک شخص نے تو یہ تک کہہ دیا کہ میں اپنا انگوٹھا کاٹ دوں کیونکہ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔انہوںنے کہا کہ سندھ کو سات سو ایم ایم سی ڈی گیس مل رہی ہے، دعوی 1700 کا کررہے ہیں۔ سوئی سدرن کا ریکارڈ بتارہا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ سانگھڑ نوابشاہ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں سترہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔ صنعتیں ویران ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا ہے۔ پارلیمنٹ کو یہ مانتے نہیں ہیں۔ سندھ کے تین بڑے اسپتال آرڈیننس کے ذریعے واپس لے لیے گئے ہیں ۔ پی ایم سی شوکت خانم کے ڈاکٹر کے حوالے کردی ہے۔ اس کو ختم کرکے طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے اندر ان کے کرتوت چھپے ہیں۔ کیس کے فیصلے سے یہ ڈرتے ہیں۔ اسرائیلی اور ہندوستانی لابی ان کو مدد کررہی ہے۔ یہ مشکوک جگہ سے فنڈنگ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی چوری کو نہیں پکڑا گیا۔ پاکستان کوکورونا نے کم عمران خان وائرس نے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ جلد عوام کو ان حکمرنوں سے نجات دلائیں گے۔ ان کی کسی دعوے میں سچائی نہیں۔ یہ روز نئی گالی دیتے ہیں۔ جوسب سے بڑی گلی دے اس کی بڑی واہ واہ ہوتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.