پاکستان کی عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی علاقہ جزان کے گائوں پر دہشت گرد انہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کی تجدید کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 18 جنوری 2021 19:46

پاکستان کی عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی علاقہ جزان کے گائوں پر دہشت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان نے حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ جزان کے گائوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کی تجدید کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ جزان کے گائوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کی تجدید کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن اور سلامتی کیلئے خطرناک ہیں ہم ایسے حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں ۔