Live Updates

نئے بلدیاتی نظام سے گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا‘عثمان بزدار

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے عوام کونچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی، بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مثالی سسٹم لانا چاہتے ہیں مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ضلع کیلئے الگ ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتی ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

پیر 18 جنوری 2021 19:46

نئے بلدیاتی نظام سے گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا‘عثمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا-بلدیات سے ترقی کا ثمر لوگوں کی دہلیز تک پہنچے گا-لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل ہوںگی-پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے عوام کونچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی-وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مثالی سسٹم لانا چاہتے ہیں-عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ضلع کیلئے الگ ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سینی ٹیشن کی بہترین سہولیات ترجیحات میں سرفہرست ہے -وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت پر توجہ دی جارہی ہے -ترقی کا حقیقی مفہوم عوام کے مسائل کا بروقت حل ہے -عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے والا نظام ضروری ہے - پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتی ہے - صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں محمود الرشید،ہاشم جواں بخت ، میاں اسلم اقبال ،چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات