وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے سے ہی حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہوںگی‘عثمان بزدار

پیر 18 جنوری 2021 19:46

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی جس میں کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے ، شہریوں کو بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئی-کورونا کے خلاف جنگ صبر وتحمل اور دور اندیشی سے لڑ رہے ہیں-زندہ قومیں آزمائش میں ہی بہتر راستے نکالتی ہیں-عوام کی صحت سب سے زیادہ عزیز ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کواپنی ذمہ داری فرض سمجھ کر نبھانی چاہیی- کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہی-شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے سے ہی حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہوںگی - انہوں نے کہا کہ لاہور کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں - پی ڈی ایم کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے - عوام ترقی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں -بدقسمتی سے اپوزیشن کا ٹولہ ملکی مفادات کو فراموش کرچکا ہی- منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے -کرپٹ ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا - ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات اورعلاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا-