پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26تا 30جنوری تک کراچی میں کھیلا جائیگا

پیر 18 جنوری 2021 20:24

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26تا 30جنوری تک کراچی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26تا 30جنوری تک کراچی میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چھبیس تا تیس جنوری تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا جس میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر) محمد جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے ۔

چار تا آٹھ فروری کودوسرا ٹیسٹ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا جس میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے ۔ گیارہ فروری کوپہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا جس میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب رضا (تھرڈ امپائر) ، آصف یعقوب(فورتھ امپائر)۔

(جاری ہے)

محمد جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے ۔تیرہ فروری کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا جس میں شوزب رضا اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈامپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) کے سر انجام دینگے ، چودہ جنوری کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا جس میں علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈامپائر) ، شوزب رضا (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک کے فرائض سرانجام دینگے ۔