آصف زرداری ، نواز شریف ،مولانا فضل الرحمن نے لوٹ کھسوٹ کر کے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے،پرویزخان خٹک

مولانا فضل الرحمن کا نہ کوئی روزگار ہے اور نہ کاروبار لیکن اس کے باوجود ملک بھر میں ان کی اربوں روپے کی جائیدادیں موجود ہیں ،اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں تینوں ڈاکو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے ہیں اب ان چوروں کو اکھٹے گرائیں گے،وزیر دفاع

پیر 18 جنوری 2021 20:24

آصف زرداری ، نواز شریف ،مولانا فضل الرحمن نے لوٹ کھسوٹ کر کے ملک کو ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے لوٹ کھسوٹ کر کے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے، مولانا فضل الرحمن کا نہ کوئی روزگار ہے اور نہ کاروبار لیکن اس کے باوجود ملک بھر میں ان کی اربوں روپے کی جائیدادیں موجود ہیں ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تینوں ڈاکو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے ہیں اب ان چوروں کو اکھٹے گرائیں گے ،اگر یہ اپنا سر بھی پھاڑ دیں تو بھی عمران خان ان لوگوں کو کسی صورت این آر او نہیں دیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پرویز خان خٹک نے خطاب کورونہ محلہ پراچگان میں حاجی سعید الرحمان اور ان کی خاندان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے کظاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے عمران خٹک ، ایم پی اے ابراہیم خان خٹک اور ملک افتاب بھی موجود تھے اس موقع پر وفاقی وزیر نے حاجی سعید الرحمان پراچہ اور ان کے خاندان کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں پارٹی ٹوپیاں پہنائی پرویز خان خٹک نے کہا کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی نے اپنی دور حکومت میں عوام کی کوئی خدمت نہیں کی اور نوشہرہ میں ترقیاتی کاموں کی بجائے مال بنانے میں مصروف رہے اسی وجہ سے آج نوشہرہ کے تمام علاقے پسماندگی کا شکار ہیں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے بطور وزیر اعلیٰ میں نے نوشہرہ کے تمام علاقوں میں کوئی بھی ایسا کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں چھوڑا اور تمام کام میرٹ پر کیا سرکاری محکموں کا قبلہ درست کیا جگہ جگہ سکولوں کی تعمیر ہسپتال اور کالج بنا کر بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کردئیے ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی کس منہ سے عوام کی خدمت کی بات کر رہی ہے اے این پی کا تو ہر منصوبہ ایزی لوڈ پر کر رہی تھی اور ان کی حکومت نے کرپشن کو فروغ دے کر خیبر پختونخواہ کو دنیا بھر میں بد نام کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی دور حکومت میں گیس اور بجلی کی سہولیات سے محروم علاقوں کو گیس اور بجلی کی سہولتیں دے کر عوام کی دیرینہ مطالبات کو پورے کر دئیے ۔