2020میں چین کا جی ڈی پی 100 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا

ملکی جی ڈی پی کی مالیت 101.5986ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ہے جو ایک ریکارڈ ہے.چین کے قومی دفتر اطلاعات کی پریس کانفرنس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 جنوری 2021 18:49

2020میں چین کا جی ڈی پی 100 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جنوری ۔2021ء) سال 2020میں چین کے جی ڈی پی کی کل مالیت پہلی مرتبہ 100 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی چین کے قومی دفتر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں جی ڈی پی کی مالیت 101.5986ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ہے اس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے.

2020 میں ، درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 32155.7 بلین یوآن تھی جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد کا اضافہ ہواہے ان میں برآمدات کی مالیت 4.0 فیصد اضافے کے ساتھ 17932.6 بلین یوآن تک جاپہنچی ہے. تاہم درآمدات 0.7 فی صد کی کمی کے ساتھ 14233.

(جاری ہے)

1بلین یوآن رہیں معمول کی تجارت میں درآمدات اور برآمدات کی مالیت کا حصہ کل درآمدات و برآمدات میں 59.9 فیصد بنا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے.

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی معیشت کی مضبوط و مستحکم بحالی نے درآمدی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کر دیا ہے تجزیہ نگاروں کے حوالے سے نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کووڈ-19 کے اثرات کے باعث عالمی منڈی میں طبی مصنوعات اور گھر سے دفتری امور سرانجام دینے سے متعلقہ مصنوعات کی مانگ میں اضافے سے چین کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو تا رہے گا دوسری جانب بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چین کے درآمدات و برآمدات کے اعدادوشمار سے عالمی سپلائی چین میں چین کا مرکزی کردار مزید نمایاں ہوا ہے.                                                         

متعلقہ عنوان :