نمل یونیورسٹی کے طلباء کا آن لائن کلاسز کے باوجود فیسیں لینے کیخلاف احتجاج

جب کلاسز آن لائن ہوئی ہیں تو فیسیں کیوں لی گئی ہیں، آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہئیں، طلباء

پیر 18 جنوری 2021 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) نمل یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی کے باہر احتجاج آن لائن کلاسز کے باوجود فیسیں لینے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کلاسز آن لائن ہوئی ہیں تو فیسیں کیوں لی گئی ہیں، آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو نمل یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

طلباء نے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی تمام کلاسز آن لائن لی گئی ہیں ، بتایا جائے آن لائن کلاسز کی فیسیں کیوں وصول کی گئی ہے۔ طلباء نے مطالبہ کیا کہ لی گئی بھاری بھرکم فیسیں واپس کی جائیں۔ طلباء نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تین بار ڈیٹ شیٹ کی تبدیلی طلباء سے زیادتی ہے۔ طلباء نے مطالبہ کیا کہ فی الفور آن لائن امتحانات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ طلباء نے کہا کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔طلباء کے احتجاج کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :