انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے میٹرک سالانہ2021 کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کاترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا

پیر 18 جنوری 2021 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی طرف سے ترمیم شدہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان میٹرک سالانہ2021 کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کاترمیم شدہ شیڈول درج ذیل ہے بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ29جنوری، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ8فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ 15مارچ مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم آن لائن کرنے کیلئے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917، 051-5450918 یا میٹرک برانچ کے فون نمبر 051-5450932 یا میٹرک برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :