اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے مہنگا ہوگیا

پیر 18 جنوری 2021 23:33

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میںپیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید8پیسے کی کمی سی160.40روپے سے گھٹ کر160.32روپے اور قیمت فروخت7پیسے کے اضافے سی160.45روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.40روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 192.50روپے سے بڑھ کر192.60روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.60روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216.50روپے مستحکم رہی لیکن قیمت فروخت218روپے سے بڑھ کر218.50روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :