پی ڈی ایم اور تحریک لبیک آپس میں رابطے میں ہے

پی ڈی ایم تحریک لبیک کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے انتظار میں ہے، تحریک لبیک کو ذہن میں رکھیں کہ ان کا معاہدہ کب ختم ہوگا؟سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 جنوری 2021 21:15

پی ڈی ایم اور تحریک لبیک آپس میں رابطے میں ہے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18جنوری 2021ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور تحریک لبیک آپس میں رابطے میں ہے، پی ڈی ایم تحریک لبیک کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے انتظار میں ہے، تحریک لبیک کو ذہن میں رکھیں کہ ان کا معاہدہ کب ختم ہوگا؟ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کررہی ہے کہ کیس بالکل ویسے ہی چلایا جائے جس طرح عدالت میں نوازشریف کیس کو چلایا گیا تھا، لیکن عمران خان کے مقدمے میں6سال کی تاخیر کیوں کی گئی؟آج جلسوں کا اعلان کیا ہے ،راولپنڈی میں دھرنا نہیں ہوگا لیکن اگرلیاقت باغ میں جلسہ ہوتا ہے پھر نوازشریف، محمود اچکزئی، اختر مینگل ، اویس نورانی بھی خطاب کرتے ہیں،جلسہ یوم کشمیر پر پانچ فروری پر ہوگا،مقررین کا خطاب اور لب ولہجہ جو ہوگا، اس سے کیا تاثر جائے گا؟ دھرنا تو نہیں ہوا لیکن تقاریر تو ہوگئی ناں؟پھر راولپنڈی میں کشمیر ڈے پر جلسہ کیسے روکا جاسکتا ہے؟ اپوزیشن رکے گی بھی نہیں، جبکہ کئی مقامات پر جلسوں کی اجازت نہیں تھی لیکن وہ آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میں باربار کہہ رہا ہوں کہ تحریک لبیک کو ذہن میں رکھیں ، تحریک لبیک کا معاہدہ کب ختم ہوگا، وہ دو یا تین ماہ کا معاہدہ ختم ہوتے ہی میدان میں آئیں گے، خبر دے رہا ہوں پی ڈی ایم تحریک لبیک کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے انتظار میں ہے، پی ڈی ایم اور تحریک لبیک رابطے میں ہیں۔ واضح رہے پی ڈی ایم نے احتجاجی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی شیڈول کو ترتیب دی گئی، 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ ہوگا، 5فروری کو کشمیریوں کے ساتھ ملک بھر میں اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ راولپنڈی میں ایک بڑا جلسہ بھی کیا جائے گا، کشمیرکی سیاسی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔یہ مدنظر رکھا جائے گا کہ اس سال 5 فروری یوم کشمیر ماضی کی نسبت مختلف ہوگا۔ کشمیر فروشی کیخلاف عوام کی ناراضگی اور کشمیر کا سودا کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا، 9 فروری کو حیدرآباد میں بڑا جلسہ اور تاریخی ریلی ہوگی، 13 فروری کو سیالکوٹ ، 16کو پشین بلوچستان،23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو حضدار میں اجتماع اور ریلی منعقد کی جائے گی اس کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔