ٹک ٹاک اور جیک آف ڈیجیٹل کے اشتراک سے پاکستان میں ’’دی کری ائیٹرز اکیڈمی‘‘ کا انعقاد

پیر 18 جنوری 2021 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ٹک ٹاک اور جیک آف ڈیجیٹل کے اشتراک سے پاکستان میں ’’کری ا یئٹرز اکیڈمی‘‘ کا انعقاد ہوا۔ٹک ٹاک دنیا کا ممتاز شارٹ فارم ویڈیو پلیٹ فارم ہے جبکہ اکیڈمی کے انعقاد کا مقصد نئے اور تجربہ کار کنٹنٹ تخلیق کرنے والوں کو تربیت دینا اور راہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ’’بامعنی اور تخلیقی‘‘ مواد تیار کر سکیں۔

’’دی کری ائیٹرز اکیڈمی‘‘کے تحت کراچی میں واقع رامادا کریک ہوٹل ، کراچی میں ایک روزہ پائلٹ پروگرام منعقدکیا گیاجس میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد ماہرین اور ٹرینرز نی50سے زائد نوجوان خواہشمند کنٹنٹ کری ائیٹرز کو تربیت دی تاکہ وہ سوشل میڈیا کیلیے مؤثر طریقوں اور امکانات کو سمجھ سکیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شریک ہر فرد کو ایک بہترین ویڈیو بنانے کا موقع دیا گیا جس کے دوران شرکاء کو ، طریقہ کار کے ہر مرحلے پر، ماہرانہ کوچنگ اور تخلیقی مشورے دئیے گئے اور انہیں سیکھنے کے دوران ہی عملی طور پر استعمال کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

ورکشاپ کے آغازمیں ’’جیک آف ڈیجیٹل ‘‘کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل شیخ اور ڈائریکٹر، فرزانہ شیخ نے شرکاء کے سامنے اکیڈمی کا تصور پیش کیا۔ ورکشاپ کے پہلے سیشن میں پاشا کی صدرجہاں آرا ا ور ناس ڈیلی گلوبل وائس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نٴْصیر یاسین نے’’گڈ کنٹنٹ‘‘ کا تصور واضح کیا۔دوسرا سیشن سیلف-ڈسکوری کے بارے میں تھا جس میں شرکاء نے ، اپنے موضوعات اور ان کی صنف (genre) کے اظہار کے لیے اپنی صلاحیتوں، کمزوریوں اور دلچسپیوں کا جائزہ لیا۔

اس سیشن کے مقررین میں بٴْلز آئی کمیونیکیشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شعیب قریشی اور پینمبرا ڈیجیٹل کے ڈائریکٹر آف کنٹنٹ اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر، کراچی کے ایڈوائزر حبیب اللہ خان شامل تھے۔تیسرے سیشن میں شرکاء کو اٴْن کے خیالات کو منظم کرنے اور پری پروڈکشن پلاننگ مکمل کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ اس سیشن میں اسکرپٹنگ اور وینیو کا انتخاب، میوزک اور ٹیم کا انتخاب جیسے موضوعات شامل تھے جبکہ مقررین میں فلم ڈائریکٹر اور میوزیشن بابر شیخ کے ہمراہ اسکرین رائٹر اور تھیٹر کنسلٹنٹ ذیشان نل والا شامل تھے۔

چوتھے سیشن میں ، پرفیکٹ ایگزیکیوشن کے لیے شرکا ء کو کیمرا، لائٹنگ اور کری ایٹو شوٹنگ ٹیکنکس کے بارے میں بتایا گیا تاکہ وہ زبردست ویڈیوز تیار کر سکیں۔ اس سیشن کے مقرر انسپیریشنل ڈائریکٹر، سینماٹوگرافر اور ایکٹر نجف بلگرامی تھے۔پانچویں سیشن میں پوسٹ پروڈکشن اور ایڈیٹنگ کی ٹیکنکس سکھائی گئیں تاکہ فلٹرز اور اینی میشنز استعمال کر کے قابل دید ویڈیوز اور ساؤنڈایفیکٹس تیار کیے جا سکیں۔

اس سیشن کے مقررین میں اینی میشن پروفیشنل اور سی جی آرٹسٹ عرفان خیری کے ہمراہ عمر خان عرفان جونیجو (یو ٹیوب)، ایم جے احسن(ٹک ٹاک)، ثمن حیات سومرو(انسٹا گرام)، رجاء جیلانی (ٹک ٹاک) اور حامنہ ایوب(ٹک ٹاک) جیسے معروف وی لاگر اور ویڑوئل آرٹسٹس شامل تھے۔چھٹے سیشن میں حاضرین کو برانڈ بلڈنگ اور کنٹنٹ کی کمرشلائزیشن کے بارے میں بتایا گیا کہ یاد گار کنٹنٹ کے ذریعے فالوورز کو کس طرح راغب کیا جائے اور بڑے پیمانے پر آڈئینس کو شامل کیا جائے۔

اس سیشن کے مقررین میں Graana.com کے مارکیٹنگ چیف، عمر عابدین کے ہمراہ ممتاز وی-لاگرز تیمور صلاح الدین (Mooroo) اور عمر خان "Ukhano" شامل تھے جبکہ ٹک ٹاک کی کنول، یوٹیوب کی فائزہ سلیم، اور انسٹا گرام کی انوشے خان نے نہایت قیمتی مشورے دئیے۔اختتامی سیشن میں ، ماہرین نے،شرکاء کی تیار کی گئی ویڈیوز کا جائزہ لیا اور کامیاب ہونے والوں کا انتخاب کیا۔

ایوارڈز دینے کی پرجوش تقریب کے بعد اختتامی کلمات میں پرجوش کنٹنٹ کری ائیٹرز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اسی کے ساتھ ان کے ذہنوں کی لیے مزید معلومات فراہم کی گئیں۔ اس سیشن کے مقررین میں زید علی ٹی، شام ادریس، شاہ ویر جعفری، فائزہ سلیم اور ٹک ٹاک کے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے۔’دی کری ائیٹرز اکیڈیمی‘ کے انعقا د کے پیچھے ٹک ٹاک کا مقصد کنٹنٹ کری ائیٹرز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انہیں ایسے ٹولز فراہم کرنا تھا جن کی مدد سے وہ ، اعلیٰ معیار کی، اصلی کنٹنٹ اور آئیڈیاز تخلیق کر سکیں۔

چونکہ متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمزمیچیور ہو چکے ہیں جو عالمی آؤٹ ریچ کے قابل بناتے ہیں، دنیا بھر سے زیادہ اہل افراد (بالخصوص نوجوان افراد) کی لازماً حوصلہ افزائی کرنا چاہیے اور تربیت دینا چاہیے تاکہ وہ مالی فوائد حاصل کرنے کی غرض سے مستند کنٹنٹ تیار کر سکیں اور اسی کے ساتھ ، اپنی ذہانت اور تخلیقی اظہار کے ذریعے،معاشرے کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو سکیں۔