شرقپور شریف،ڈاکو گن پوائنٹ پر گھرسی75 تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

منگل 19 جنوری 2021 00:00

شرقپور شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) شرقپور شریف بڑا اڈا لاریاں بھٹی ٹاون میں دن دھاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات میںڈاکو گن پوائنٹ پر گھر کے اندر داخل ہوئے اورگھر والوں کو یرغمال بنا کر 75 تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف بڑا اڈا لاریاں بھٹی ٹاون لاثانی سٹریٹ میں حاجی افتخار احمد کے گھر چار نقاب پوش مسلح ڈاکو دن دیہاڑے داخل ہوئے اور گھر میں موجود تمام افراد کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر میں موجود سیف الماریوں کے تالے توڑ کر اس میں موجود 75 تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی و دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے جس پر علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ مذہبی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ شرقپور شریف اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے شہری خوف کی وجہ سے رات بھر سو نہیں سکتے ہم وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کے علاقہ بھر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو فوری کنٹرول کیا جائے اور ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے متاثرین کا لوٹا ہوا مال انہیں واپس دلایا جائے۔