پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا،رحمان ملک

منگل 19 جنوری 2021 00:00

پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا،رحمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنمائ و سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور دوست جنہوں نے بہن کی وفات پر اظہار افسوس کیا اس پر شکرگزار ہوں بھارت کے خلاف ثبوت کے ساتھ بات کرتا ہوں بھارت کے ایک وزیر کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا اللہ تعالی نے سب کو یکساں پیدا کیا اور خون کا رنگ بھی ایک ہے بھارت آر ایس ایس کو آگے لے کر آیا ہے پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا نریندر مودی نے پلوامہ میں اپنے چالیس فوجی مروا کر مگرمچھ کے آنسو بہائے پلوامہ حملہ میں اینٹی مسلم سوچ کو الگ کیا اور سرحدوں پر کشیدگی کی گئی پلوامہ حملے کامقصد پاکستان مخالف جذبات پیدا کرکے انکو انتخابی مہم میں استعمال کرنا تھا، رحمان ملک نے کہا کہ مودی کے واپس طاقت میں آنے کے بعد کشمیریوں کے ساتھ برے سلوک کی پیش گوئی کر دی تھی عمران خان نے کہا تھا کہ نریندر مودی دوبارہ جیت جاتا ہے تو کشمیر کے لئے بہتر ہوگا،میں نے کہا تھا کہ مودی اگر دوبارہ وزیراعظم بنتا ہے تو پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا، بھارت مجھے عدالت میں لے جائے جو کہا سب ثابت کروں گابھارت نے میری کتاب پر پابندی لگوانے کی پوری کوشش کی میری کتاب پر حکومتی ارکان نے کہا کہ مودی کے آنے کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر ہونگے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ بھارت ہمارے پیچھے ہے اور ہم ان کے ساتھ لڑیں گے دنیا میں پاکستان آرمی کے دسویں نمبر پر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں پاک بھارت تعلقات کبھی بہتر نہیں ہو سکتے مودی جو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہے ہو آر ایس ایس تمہارے ساتھ بھی وہی کرے گا مقبوضہ کشمیر میں کوفیو کو ساڑھے پانچ سو دن ہو گئے مگر اقوام متحدہ اس پر خاموش ہیسی پیک کے حوالے سے میرے انتہائی سنجیدہ خدشات ہیں رحمان ملک نے کہا کہ پاور کی بڑی بھارتی کمپنیاں سی پیک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں بھارتی کمپنیوں کے سی پیک میں داخل ہونے کے حوالے سے الگ بریفنگ دوں گابھارت پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں بھارت میں سیاسی جماعتیں متحد ہیں جبکہ پاکستان میں سیاستدان دست و گریبان ہیں عمران خان کو اپنی انا ختم کرنے کے لئے پہلے بھی کہہ چکا ہوں بلاول بھٹوزرداری نے معاشی چارٹر کرنے کی دعوت دی تو ان کے خلاف کیسز بنا دیئے گئے ملک میں سیاسی انتشار کے خاتمے کی زمہ داری آصف علی زرداری کو دے دیں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا عمران خان کو بتاتا ہوں کہ کچھ چیزیں وقت پر کرنا اچھا ہوتا ہے سیاست میں کوئی نیچے نہیں لگتا سیاست نام ملنے اور بات چیت کا ہے بھارت پاکستان کے خلاف دوبارہ فیٹف میں جا رہا ہے پاکستان میں پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے ہمت پکڑیں اور دفاع تک محدود نہ رہے عمران خان پلوامہ سمیت بھارت کے دو معاملات کو عالمی سطح پر اٹھائے بھارت ان وکیلوں سے بھی رابطہ رکھتے ہیں جہاں پاکستان کا کیس چل رہا ہوں اگر ہم دفاعی انداز اختیار کیا رکھا تو حالات یہی رہے گے جو اس وقت ہیں پاکستان میں کرونا ویکسین کی بہت ضرورت ہے اگر آپ فاضل افورڈ نہیں کر سکتے وہاں چین سے لے لیں وہ ویکسین دینے کو تیار ہیں میڈیا ورکرزکو ویکسین دی جائے اور میڈیا کو فرنٹ لائن پر لے کر آئیں پاکستان نے ابھی تک ڈیجیٹل پالیسی نہیں بنائی جو ہونی چاہیے رحمان ملک نے کہا کہ بھارت میں اقلیتی قوموں کے لئے مصیبت ہی ہیسکھ بھی بھارتی اقلیت ہے اور بھارتی حکومت کی مذمت کرتے ہیں آصف علی زرداری پاکستان کے فیور میں ہر کام کے لئے تیار ہیں سیاسی انتشار کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے آصف علی زرداری پر قوم اعتماد کرتی ہے تو وہ اس پر پورا اتریں گی