برطانیہ میں کورونا اموات کا ریکارڈ قائم ہو گیا،روزانہ935افراد کی موت ہونے لگی

لاکھوں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ،سینکڑوں کی حالت تشویشناک

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 19 جنوری 2021 04:25

برطانیہ میں کورونا اموات کا ریکارڈ قائم ہو گیا،روزانہ935افراد کی موت ..
برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء) تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں برطانیہ میں کورونا اموات سب سے زیادہ ہو رہی ہیں۔برطانیہ میں اس وقت روزانہ کی بنا پر 935 افراد موت کا شکار ہو رہے ہیں۔یعنی ایک ملین افراد میں سے 16افراد کی موت ہونا شروع ہو چکی ہے۔اوکسفورڈ یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے 52ممالک میں روزانہ کی بنا پر 5570افراد کی موت ہو رہی ہے۔

جبکہ امریکہ ا ور کینیڈا میں 869افراد کی موت واقع ہو رہی ہے۔اوکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کے حوالے سے برطانیہ،چیکوسلواکیہ،پرتگال،سلواقیہ،لتھونیہ اور سویڈن سب سے آگے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر دنیا بھر میں انسانوں کو متاثر کر رہی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تیسری لہر نے بھی آنا ہے۔

(جاری ہے)

کورونا ویکسین بھی مارکیٹ میں آ چکی اور اسے متاثرہ افراد کو لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے مگر اس کے نتائج کہیں بہت برے تو کہیں مثبت نہ ہونے کے برابر ہی سنوائی دے رہے ہیں کہ گزشتہ دنوں کی ایک رپورٹ کے مطابق 23افراد کورونا وائرس کے نیگیٹو اثر کی وجہ سے مات کے منہ میں جا چکے ہیں۔جبکہ درجنوں افراد فالج کا شکار بھی ہو گئے ہیں۔تاہم اس وقت دنیا بھر کے ممالک میں کسی ملک کی کورونا کی وجہ سے حالت بہت خراب ہے تو وہ برطانیہ ہے۔

وہاں کا ڈیتھ ریٹ بھی دوسرے ممالک سے زیادہ ہے اورمریضوں کی تشویشناک حالت بھی دیگر ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ کافی دنوں سے جاری سخت قسم کا لاک ڈاﺅن بھی ختم نہیں کیا جارہااور نہ ہی اسکول کھولے جا رہے ہیں جس وجہ سے معاشرے میں تعلیمی نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے معاشی طور پر بھی برطانیہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔