کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 22 جنوری سے شروع ہو گا

منگل 19 جنوری 2021 12:03

کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ  22 جنوری سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) کمشنر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ  22 جنوری سے میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

  ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔  ٹورنامنٹ  ناک آوٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔  یہ ٹورنامنٹ ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔