ایل این جی ریفرنس پر سماعت 26جنوری تک ملتوی

الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج سے حکومت گریگی،پاکستان کے اندر جو تمام خرابیاں ہیں وہ عوام کے سامنے رکھنی ہیں،شاہ خاقان عباسی

منگل 19 جنوری 2021 12:37

ایل این جی ریفرنس پر سماعت 26جنوری تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج سے حکومت گریگی،پاکستان کے اندر جو تمام خرابیاں ہیں وہ عوام کے سامنے رکھنی ہیں۔منگل کو ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

جج اعظم خان کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی ۔

ایل این جی ریفرنس پر سماعت 26جنوری تک ملتوی کی گئی۔شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان کی حاضری لگائی گئی۔حتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج سے حکومت گرے گی، پاکستان کے اندر جو تمام خرابیاں ہیں وہ عوام کے سامنے رکھنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5،6 لوگوں پر جو کمیشن بنا ہے وہ کمیشن لینے گئے تھے۔