پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید58افراد کاانتقال ،ایک ہزار800نئے کیسزرپورٹ

منگل 19 جنوری 2021 12:37

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید58افراد کاانتقال ،ایک ہزار800نئے کیسزرپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید58افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید ایک ہزار800نئے کیسزرپورٹ ہوگئے۔منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا وائر س سے مزید 58افراد انتقال کر گئے۔گزشتہ ایک روز میں 1ہزار800نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات11ہزار 55ہوگئی جبکہ کورونامتاثرین کی تعداد 5لاکھ 23ہزار11ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ابتک مجموعی طور پر کرونا میں مبتلا چار لاکھ 76 ہزار 471مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔سندھ میں دو لاکھ 36ہزار 530، پنجاب ایک لاکھ 50ہزار 316کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں63ہزار 825، بلوچستان میں 18ہزار 622کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔اسلام آباد میں40 ہزار 177، گلگت بلتستان میں چارہزار 887کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 654ہوگئی ہے۔