نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی،ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد

منگل 19 جنوری 2021 12:37

نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی،ایک کلوگرام ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے صوابی کے رہاہشی مرسلین خان سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ترکی جانے والے مسافر نے ہیروئن سامان میں چھپا رکھی تھی ۔