حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

منگل 19 جنوری 2021 12:06

حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، اسلام آباد کی شاہراہوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم نہیں بھولی جب (ن) لیگی حکومت نےتحریک انصاف کے کارکنوں کوپرامن احتجاج کرنے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔