شہید کانسٹیبل نوید اصغر کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی

پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، حساس اداروں کے افسران، چیف ٹریفک افسر راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 12:44

شہید کانسٹیبل نوید اصغر کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،عمر جنجوعہ) پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، حساس اداروں کے افسران، چیف ٹریفک افسر راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)



نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل نوید اصغر کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں نتھہ چھتر علاقہ تھانہ جاتلی روانہ کردیا گیا۔ کانسٹیبل نوید اصغر شہید گزشتہ روز ملزمان کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے،

آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں، سی پی او احسن یونس کا کہنا تھا کہ شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔