ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کے طریق کار بارے رپورٹ مانگ لی

منگل 19 جنوری 2021 13:05

ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کے طریق کار بارے رپورٹ مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) لاہورہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر چینی کی قیمتوں کے تعین کے طریق کار بارے رپورٹ مانگ لی ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے استفسارکیا کہ چینی کی در آمد میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔ عدالت نے معاونت طلب کرتے ہوئے استفسار کیا چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کس طرح کیا جاسکتا ہے۔چینی کے متبادل کے طور کیا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :