چین میں پولیس نے70 کلو گرام سے زائد منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،دو افراد گرفتار

منگل 19 جنوری 2021 13:06

چین میں پولیس نے70 کلو گرام سے زائد منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) چین کے  جنوب مغربی صوبےگوئیزو میں پولیس نے70 کلو گرام سے زائد   منشیات  سمگل کرنے کی کوشش ناکام  بناتے ہوے دو مشتبہ افراد کو  گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق  پولیس  حکام کا کہنا  تھا کہ پولیس کو   منشیات   سمگلنگ  کی  ایک اطلاع موصول  ہوئی تھی  اطلاع کے مطابق  چیانگ نامی ایک شخص بیجی شہر میں ضلع کیسنگ گوان کے راستے منشیات لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس کے بعد گوئیزو میں پولیس نے تفتیش کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی   ،  پولیس   نےچینگ  اور اس کے ایک  ساتھی  کو موقع پر ہی منشیات کے   101   تھیلوں سمیت پکڑ لیا جن میں مجموعی طور پر 70.16 کلو گرام منشیات تھیں۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو اپنی  تحویل میں  لے کر کیس  سے متعلق مزید تفتیش  شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :