سیالکوٹ ، سبز کوٹ یونین کونسل کنگرہ میں میگا فارمرز ڈے بسلسلہ زیادہ گندم زیادہ خوشحالی کا انعقاد

منگل 19 جنوری 2021 13:30

سیالکوٹ ، سبز کوٹ یونین کونسل کنگرہ میں میگا فارمرز ڈے بسلسلہ زیادہ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) محکمہ زراعت توسیع ضلع سیالکوٹ  کے زیر اہتمام سبز کوٹ یونین کونسل کنگرہ میں ایک میگا فارمرز ڈے بسلسلہ زیادہ گندم زیادہ خوشحالی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالسمیع طاہر نے  وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے حوالہ سے زمینداروں کو آگاہی دی کہ اربوں روپے کے زرعی منصوبے پانچ سال کے لئےجاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں گندم ،تیلدار اجناس، دھان اور کماد کے زرعی آلات پہ سبسڈی کھاد اور بیج پہ اور زرعی ادویات پہ سبسڈی شامل ہے۔ اسکے علاوہ نمائشی پلاٹس اور پیداواری مقابلہ جات کا انعقاد ضلع اور صوبہ کی سطح پہ انعقادبھی شامل  ہے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر مزمل حسین نے ریسرچ کی اہمیت اور گندم میں متناسب نائٹروجن کھاد کے استعمال کے لئے گرین سیکر ٹیکنالوجی کے استعمال بارےبتایا کہ اس کے استعمال سے آدھی تا پونی بوری یوریا فی ایکڑ بچت ہوسکتی ہے۔