کورونا ویکسین کی مساوی تقسیم کا وعدہ خطرے سے دوچار ہو گیا،عالمی ادارہ صحت
تباہ کن اخلاقی ناکامی کی قیمت دنیا کے غریب ممالک انسانی جانوں اور معاش کے ساتھ ادا کریں گے،سربراہ ٹیڈ روس
منگل 19 جنوری 2021 13:59
(جاری ہے)
ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کاہ کہ اگر امیر ممالک نے کورونا ویکسین کے استعمال میں خود غرضی کا مظاہرہ کیا اورغریب ممالک کا خیال نہ رکھا تو دنیا تباہ کن اخلاقی ناکامی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے خطاب میں پہلے امیر ممالک کے رویے پر تنقید کی اور پھر کہا کہ زیادہ آمدنی والے 49 ممالک میں اب تک کورونا ویکسین کی تین کروڑ 90 لاکھ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ اس کے مقابلے میں کم آمدنی والے ملک میں ویکسین کی صرف 25 خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر بتایا کہ میرے کہنے کا مطلب 25 ملین یا 25 ہزار ہرگز بھی نہیں ہے بلکہ صرف 25 خوراکوں سے ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ مجھے کھل کر کہنے دیں کہ یہاں کچھ ممالک ویکسین تک مساوی رسائی دینے کی یقین دہانی کراتے ہیں لیکن پھر کمپنیوں سے اپنے معاملات آگے بڑھاتے ہیں اور قیمتیں بھی بڑھاتے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے اسی ضمن میں کہا کہ ویکسین بنانے والے بھی عالمی ادارہ صحت کے پاس تفصیلات جمع کرانے کے بجائے امیر ممالک میں اپنی ویکسین کی منظوری کرانے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں منافع زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے مطابق اس طرح دنیا کے غریب ممالک اور کمزور افراد کی زندگیوں کی خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے واضح طور پر کہا کہ اس طرح وبا کے دورانیے میں اضافہ ہوگا، درد طویل ہو جائے گا اور بیماری پر قابو پانے کی پابندیاں بڑھتی رہیں گی اور انسانی مشکلات میں اضافے کا مزید سبب ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.